• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 14387

    عنوان:

    اہل حدیث سے ملنا جلنا، سلام میں پہل کرنا، سلام کا جواب دینا، مصافحہ کرنا، اگر ایک ہاتھ سے وہ مصافحہ کرے تو ہم حنفی ان سے کیسے مصافحہ کریں؟ (۲)کیا ان لوگوں کو ہم حنفی بننے کی دعوت دے سکتے ہیں، اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو اور رفع یدین چھوڑنے کو کہہ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1104=1104/م

     سوال اگر ایسے اہل حدیث کے بارے میں ہے جو تقلید کو شرک نہیں سمجھتے اور ائمہ مجتہدین کو مشرک نہیں گردانتے اور نہ ان کو برا بھلا کہتے ہیں، اور میل ملاپ رکھنے میں اصلاح کی توقع بھی ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے، سلام ومصافحہ میں حرج نہیں، درست ہے، مصافحہ دونوں ہاتھ سے کرنا مستحب ہے۔

    (۲) جی ہاں ایسا کرسکتے ہیں اور کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند