• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 9864

    عنوان:

     ایک لڑکی نے کسی غیر مسلم کے ساتھ کچھ دن گزارے جس سے ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی۔ کیس ہونے کے بعد اس شخص کو جیل ہوئی۔ اب یہ لڑکی کسی مسلمان شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ کیا اس کی شادی کے لیے غیر مسلم شوہر سے خلع لینا ضروری ہے یا بغیر خلع لیے ہوئے شادی کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1321=1321/ م

    غیرمسلم لڑکے نے اگر اسلام قبول کیے بغیر اور شرعی طریقے پر نکاح کیے بغیر ہی مذکورہ لڑکی کے ساتھ کچھ دن گزارے تھے تو لڑکی کو اس غیرمسلم سے خلع لینے کی حاجت و ضرورت نہیں، خلع لیے بغیر ہی وہ کسی مسلمان سے شادی کرسکتی ہے۔ اور لڑکی کو اپنے اس قبیح فعل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند