• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 9149

    عنوان:

    اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو مسجد میں کھڑے ہوکر تین دفعہ یہ کہے کہ میں نے اس کو طلاق دی تو کیا اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال:

    اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو مسجد میں کھڑے ہوکر تین دفعہ یہ کہے کہ میں نے اس کو طلاق دی تو کیا اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 9149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1185=1185/ ل

    اگر طلاق کی نسبت واضافت اپنی بیوی کی طرف کرکے کہتا ہے کہ میں نے اس کو طلاق دی، یا بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ لفظ کہتا ہے اور مرد کو اس کا اقرار بھی ہے کہ میں نے ایسا تین مرتبہ کہا ہے، تو اس کی بیوی پر تین طلاق واقع ہوگئی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند