• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 9118

    عنوان:

    شوہر دھمکیوں سے ڈر کر طلاق دے دے اور بعد میں بیوی سمجھوتا کرنا چاہے تو شوہر فتوی لائے کہ دو طلاق بائن ہوگئی۔ اگر اب دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو پھر سے نکاح کرنا ہوگا، کیا یہ صحیح ہے؟ مجھے بتلائیں کہ یہ کیسے اور کن حالات میں ممکن ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1552=1304/ل

    شوہر نے کن الفاظ سے طلاق دی اس کا ذکر یہاں موجود نہیں ہے، اس لیے اس سلسلے میں کوئی حکم لکھنا مشکل ہے، البتہ اگر شوہر نے دو طلاق بائن دی ہے تو اس صورت میں نکاح جدید کے ساتھ وہ اپنی بیوی کو دوبارہ اپنی زوجیت میں لا سکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند