• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 7837

    عنوان:

    اگر مرد کی شادی عورت کے ساتھ ہوجائے اورمرد عورت کے قابل نہ ہو تو کیا عورت کو طلاق لے لینی چاہیے؟

    سوال:

    اگر مرد کی شادی عورت کے ساتھ ہوجائے اورمرد عورت کے قابل نہ ہو تو کیا عورت کو طلاق لے لینی چاہیے؟

    جواب نمبر: 7837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1002=1002/ م

     

    مرد اگر عورت کے کسی طرح قابل نہ ہو یعنی جماع پر قادر نہ ہو اورعورت مرد سے علاحدگی چاہتی ہو، تو مرد کوچاہیے کہ طلاق دے کر عورت کو الگ کردے، عورت ازخود طلاق واقع نہیں کرسکتی، اوراگر مرد طلاق دینے سے انکار کرے تو عورت اپنا معاملہ شرعی عدالت میں پیش کرسکتی ہے، معاملہ پیش کرنے اور فسخ و تفریق کی تمام تفصیلات کے لیے دیکھئے : الحیلة الناجزة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند