معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 7283
مجھے اپنے شوہر کی جانب سے دخولسے پہلے (یعنی جسمانی تعلق سے پہلے) ایک طلاق کی ڈیڈ (قانونی کاغذ سیل بند اور دستخط کیا ہوا) موصول ہوا ہے۔انھوں نے مجھے ایک ہی وقت میں تین مرتبہ تحریری طلاق دی، لیکن الگ الفاظ کے ساتھ۔ نوٹس کے الفاظ یہ ہیں: میں․․․․بن․․․ اپنے پورے ہوش و حواس میں تم کو ․․․ بنت․․․ کو طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں۔ اب میں اپنے طلاق دینے والے سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے بتائیں کی شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب نمبر: 7283
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1076=942/ ل
اگر دخول سے پہلے آپ کے شوہر نے تین طلاق الگ الگ دی تھی جیسا کہ تحریر سے پتہ چلتا ہے تو آپ پر ایک طلاق بائن واقع ہوئی تھی اور دو طلاقیں لغو ہوگئی تھیں، اگر آپ دوبارہ اپنے سابق شوہر سے نکاح کرنا چاہتی ہیں، تو شرعاً اس کی اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند