• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 7207

    عنوان:

    میں ایک سرکاری ڈاکٹر ہوں اورمیرے پہلے شوہر سے میرے دو بچے ہیں۔ 6 مئی 2006 کو میں نے دوسری شادی کی اوردوسرے شوہر سے میرا ایک تین ماہ کا لڑکا ہے۔ جب میرا لڑکا پندرہ دن کا تھا تو اس نے موبائل پر مجھے دومرتبہ طلاق دی۔اس کے بعد اس نے طلاق کے دوماہ کے بعدموبائل پر مجھ سے دوبارہ رابطہ کیا ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھے دوبارہ قبول کرلے گا اگر میں اپنا تین ماہ کا بچہ اس کی بہن کو دے دوں جس کے کوئی اولاد نہیں ہے۔ لیکن میں اپنا لڑکا اس کو نہیں دینا چاہتی ہوں، کیوں کہ وہ جاہل ہے اورمجھے ذہنی طورپر ٹارچر کرتی ہے۔ اب میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا میں مطلقہ ہوگئی تھی یا کہ نہیں؟ نیز مجھے بتائیں کہ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں اپنے بچہ کو بھی چاہتی ہوں اور اپنے شوہر کو بھی چاہتی ہوں۔ اگر کوئی وظیفہ ہو جس سے میرے شوہر کا دل نرم ہوجائے تو مجھے وہ بھی بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1411=1326/ د

    (۱) موبائل پر دو مرتبہ طلاق دی، اور اس کے پہلے یا بعد کبھی کوئی طلاق نہیں دی ہے تو اگر شوہر موبائل پر طلاق دینے کا مقر ہے تو آپ پر دو طلاق رجعی واقع ہوگئی، جس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر اندر آپ کے شوہر آپ سے رجوع کرنا چاہیں تو صرف زبان سے کہہ دینا: میں نے رجوع کیا کافی ہے۔ اور عدت کے بعد نئے مہر پر نیا نکاح روبرو دو گواہان کرنا ضروری ہے۔

    (۲) گیارہ سو مرتبہ یا لطیفُ یا وَدُودُ پڑھیں اور اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں، پھر دعا کریں، ان شاء اللہ شوہر کے دل میں آپ کی الفت ومحبت پیدا ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند