• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69963

    عنوان: "میں نے اس کو طلاق دے دی دوسری طلاق تین مہینے بعد ہوگی اور اس کے تین ماہ بعد تیسری“ کیا اس سے طلاق ہوگئی؟

    سوال: ایک شخص اپنی ساس و سالی کے سامنے اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر طلاق دیتا ہے کہ "میں نے اسکو طلاق دے دی دوسری طلاق تین مہینے بعد ہوگی اور اسکے تین ماہ بعد تیسری۔ مجہے یہ پتا کرنا ہے کہ کیا طلاق واقع ہو گئی یا نہیں؟اور اگر طلاق ہو گئی تو کیا کوئی رجوع کی صورت ہے ؟

    جواب نمبر: 69963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1007-1079/B=12/1437 ”میں نے اس کو طلاق دیدی“ کہنے سے ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی، رہا دوسری تیسری طلاق کا معاملہ تو پہلی طلاق کے بعد یہ دیکھا جائے گا کہ عورت کی عدت تین ماہ سے پہلے پوری ہوگئی تو پھر وہ بائنہ ہوگئی دوسری تیسری طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند