• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69779

    عنوان: مثلِ مجنون اور پاگل كی طلاق كا حكم؟

    سوال: میرا بیٹا نعیم 2000سے ذہنی طورپر مریض ہے، بہت سارے ڈاکٹروں سے علاج کرایا مگر سوائے کچھ وقتی فائدہ کے کوئی فائدہ نہیں ہوا، بیماری جیسے پہلے تھی ویسی اب بھی ہے، ایک دن نعیم میری دکان میں بیٹھا تھا، کچھ خواتین خریداری کے لیے آئیں تو اس نے ان خواتین کو گالی دینا شروع کردیا، قریب کے دکانداروں نے معاملے کو ختم کرایا، اس کی وجہ سے میری دکان سات سال سے بند ہے، نعیم کی ذہنی بیماری کی وجہ سے گھر کا ماحول اچھا نہیں ہے، گھر کے تمام لوگ پریشان رہتے ہیں۔ میں نے کراچی کے ذہنی امراض کے سب سے بہترین اسپتال ”کاروان حیات “میں اس کا علاج کرایا ، مگر کوئی فائدہ نہیں ہو،تمام اسپتالوں کے ریکاڈ موجود ہیں، وہ ہر وقت والدین ، بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کی بات کرتاہے، اور ان کو گالی بھی دیتاہے ، وہ خود کشی کرنے کی بات بھی کرتاہے۔ ان حالات میں اس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ،تو کیا طلاق ہوگئی یا نہیں؟نعیم کی یہ دوسری شادی ہے، اسی بیماری کی وجہ سے اس کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی، اس کی پہلی بیوی نے کورٹ کے ذریعہ خلع لے لیا ، میرے بیٹے نعیم کے دو بچے ہیں․․ ایک بیٹی اور ایک بیٹا․․، ان بچوں کی کون دیکھ ریکھ کرے گا؟نیز آپ سے گذارش ہے کہ نعیم کے روحانی علاج کے بارے میں مشورہ دیں۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 69779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1088-1068/B=12/1437 اگر آپ کا بیٹا ایسا ذہنی مریض ہے کہ مثلِ مجنون اور پاگل کے ہے یعنی اس کا دماغ صحیح نہیں رہا آسمان کو زمین او رزمین کو آسمان بتاتا ہے اچھے برے میں کوئی تمیز نہیں کرتا ہے ایسی حالت میں وہ طلاق دے تو اسکی طلاق واقع نہ ہوئی، لیکن اگر ایسی حالت نہیں ہے تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند