• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69249

    عنوان: اگر آپ نے بیوی کو تین طلاق دے دیا ہے تو اس پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا

    سوال: میری شادی کو گیارہ مہینے ہوئے تھے اس دوران میری بیوی نے مجھے اتنا تنگ کیا کہ ہر بات پر طلاق دے دو اور مجبوراً مجھے اُسے تین طلاق دینی پڑی، جب کہ وہ دو مہینے کے حمل سے تھی۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ طلاق واقعی ہوگئی کہ نہیں؟ اگر طلاق ہوگئی ہے تو عدت کب سے لاگو ہوگی؟

    جواب نمبر: 69249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 980-803/D=11/1437 اگر آپ نے بیوی کو تین طلاق دے دیا ہے تو اس پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا جس روز طلاق دی ہے اسی دن سے عدت کے احکام لازم ہوگئے چونکہ مطلقہ حاملہ ہے اس لیے وضع حمل سے عدت پوری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند