معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 69130
جواب نمبر: 6913001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 824-824/B=11/1437 غیر مدخول بہا عورت کو ایک طلاق دینے سے ہی وہ بائنہ ہو جاتی ہے، اس میں حلالہ کی ضرورت نہیں، اگر اس سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، حلالہ تو تین طلاق دینے کی صورت میں ہوتا ہے۔ غیر مدخول بہا عورت ایک طلاق کے بعد دوسری اور تیسری طلاق کی محل نہیں رہتی ہے، وہ ایک ہی طلاق میں بائنہ ہوجاتی ہے ہاں اگر کوئی غیر مدخول بہا عورت کو ایک ہی جملہ میں تین طلاقیں دیدے تو اس صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوجاتی ہے، اس صورت میں حلالہ کی ضرورت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک
ماں کو اس کی بیٹی کے لیے فتوی درکار ہے مندرجہ ذیل حالات میں: (۱)کیوں کہ میرے داماد نے میری
بیٹی کو بروز 23جولائی 2009کے دن موبائل پر بات چیت کرتے کرتے دونوں میں جھگڑا
ہونے لگا، غصہ میں اس نے کہا کہ تم مجھ پر بہت شک کرتی ہو، او رفون کاٹ کر طلاق کا
ایس ایم ایس بھیج دیا جسے میری لڑکی نے دیکھتے ہیں ڈلیٹ (مٹا) دیا او ررونے لگی۔
واضح ہو کہ ان دونوں میں ازدواجی تعلقات بھی تھے۔ اس کے پچیس دن کے بعد اس نے فون
پر کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور اس بات کی انٹر نیٹ
پر اس نے ایک مثال بھی دکھلائی کہ الفاظ چالیس دن کے اندر واپس لینے سے طلاق نہیں
ہوتا ہے۔ دوسرے کچھ ملکوں کی بھی مثال بتلائی کہ ملیشیا میں ایس ایم ایس کے طلاق
کو مانا جاتا ہے۔ ایسے میں میرا سوال ہے کہ طلاق ہوئی کہ نہیں؟ (۲)میری لڑکی کا نکاح بروز
منگل 6فروری 2007دن کے ایک بجے بمقام، اندرا نگر رہواسی سنگھ، گراؤنڈ فلور، باندرہ ...
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی ۲۰۰۳ء میں شاہ خالد نامی آدمی سے ہوئی تھی۔ جس دن نکاح تھا اس دن صبح ہی سے حق مہر کا جھگڑا شروع ہوگیا کہ میرے شوہر نے سونے کا سیٹ جس کی مالیت مقرر کردہ مہر سے دو گناکم تھی، دینے کو کہا۔۔۔ جب مفتی صاحب جنھوں نے میرا نکاح پڑھایا انھوں نے اصرار کیا کہ یہ مہر کم ہے اس لیے آپ باقی پیسہ دیں گے۔ مہر میرے شوہر نے خود مقرر کیا اور راضی نامہ ہونے کے بعد نکاح کا اعلان کیا گیا۔ نکاح کے بعد وہ سیٹ اس نے شادی کے دوسرے دن میری الماری توڑ کر نکال کیا کہ یہ میرا ہے۔ میں تم کو مہردے دوں گا۔ جس پر میں خاموش رہی۔ شوہر کچھ کام نہیں کرتا تھا۔ مجھے کبھی اس بات کا سکون نہیں ملا۔ سارا دن سونا اور رات اٹھ کر بات بات پرجھگڑا کرنا ۔ کہ اپنے ماں باپ سے کہو کہ یہ دیں وہ دیں۔ میں اپنے ماں باپ سے کچھ نہیں مانگتی تھی۔ مگر جب وہ کچھ لے کے دیتے وہ مجھ سے چھین لیتا۔ میں اپنے شوہر کے پاس چھ مہینہ رہی۔ آئے دن جھگڑا فساد ایک گھر میں ہم دونوں کا رہنا عذاب ہوگیا۔ اس لیے میں وہ گھر بھی چھوڑ آئی۔ میں اب اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ وہ چار سال سے ایک دفعہ بھی مجھ سے نہ تو ملنے آیا نہ فون کیا۔ ہم نے اس کا بہت پتہ لگانے کی کوشش کی مگر اس کی بہن کے گھر سے بھی اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ پچھلے سال میں نے خلع کے لیے عدالت میں فائل جمع کروائی جس کو آٹھ مہینہ ہوگئے ہیں۔ اس کو بار بار بلایا جارہا ہے نہ وہ حاضر ہوتاہے نہ ہی چھوڑتا ہے۔ اب بتائیے اس صورت میں کیا کروں؟ نہ ہی وہ لے جاتا ہے نہ چھوڑتا ہے۔ کیا میرے لیے اس سے چھٹکارے کا کوئی راستہ نہیں؟ خدارا میری مدد کیجئے اس معاملے میں۔ مجھے اب اپناڈر لگنے لگا ہے کہ میں گناہ میں نہ پڑ جاؤں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں اس بات کو۔
253 مناظرایک بے کار کے جھگڑے میں میں نے بلا طلاق کی نیت کے اپنی بیوی سے کہہ دیا، جملہ یوں تھا: (طلاق ہے کہ تم نے مجھ کو فون کیا) اس کے بعد بیوی نے مجھے فون کیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی۔ میری رہ نمائی فرمائیں۔
249 مناظرطویل عرصے سے میاں بیوی نہ تو ملے ہوں،نہ کسی بھی ذریعہ سے رابطہ قائم گیا ہواور نہ ہی خط و کتابت ہوئی ہواور دونوں الگ الگ شہر میں رہتے ہوں تو کیا طلاق ہوجائے گی؟ کتنے وقت کے بعد طلاق واقع ہوجائے گی؟
259 مناظرمیں
یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے والد نے ایک دفعہ ماں کو دو مرتبہ طلاق دی اور بہن نے
تیسری مرتبہ آکر والد کے منھ پر ہاتھ رکھ دیا۔ اوراس سے پہلے بھی والد نے ایک طلاق
دی پھر دو مہینہ بعد پھر سے کہی یعنی کافی مرتبہ طلاق کہی لیکن کبھی ایک ساتھ تین
مرتبہ طلاق نہیں کہی۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کو طلاق ہوگئی ہے تو ایسے
میں کیا کرنا چاہیے ؟مجھے جہاں تک مجھ کو لگتا ہے ان کو طلاق ہوگئی ہے۔ تو میں نے
ماں سے بولا کہ آپ دونوں کو طلاق ہوگئی ہے آپ دونوں علیحدہ ہوجاؤ ۔ اور ہاں میں آپ
کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ میرے والدنے زنا بھی کیا ہے۔ انھوں نے ہم کو اس عورت کی
تصویر بھی دکھائی ہے اور ہم سے کہا ہے کہ وہ ان کی دوست ہے۔ اور بہت سارے لوگوں نے
ہم کو بتایا ہے کہ ہم نے ان دونوں کو ریسٹوران میں دیکھا ہے۔ میں نہیں جانتا ہوں
کہ ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ مجھے کیا کرنا
چاہیے؟