• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 6893

    عنوان:

    میں نے اپنی شادی کے ایک سال کے بعد اس طرح کے الفاظ لکھے: مجھ پر اپنی بیوی فرزانہ (نام) طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے اور میں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ کیا میری بیوی مطلقہ ہوگئی؟

    سوال:

    میں نے اپنی شادی کے ایک سال کے بعد اس طرح کے الفاظ لکھے: مجھ پر اپنی بیوی فرزانہ (نام) طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے اور میں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ کیا میری بیوی مطلقہ ہوگئی؟

    جواب نمبر: 6893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 937=857/ ل

     

    جی ہاں! آپ کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی اور چونکہ تین طلاق آپ نے لکھا ہے اس لیے تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں۔ ثم المرسموة لا تخلوا إما ان أرسل الطلاق بأن کتب أما بعد فأنت طالق فکما کتب ھذا یقع الطلاق وتلزمھا العدّة من وقت الکتابة (شامي: ج۴ ص۴۵۶، ط زکریا دیوبند) واضح رہے کہ تحریری طلاق اس وقت واقع ہوتی ہے جب کہ بیوی سامنے موجود نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند