معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 6852
میاں اور بیوی کے درمیان طلاق کی وجہ سے جدائی ہوگئی۔ جب شادی ہوئی تھی تو شوہر نے زیورات دئے تھے اور بیوی کا حصہ رکھا تھا۔ اب وہ دونوں علیحدہ ہوگئے ہیں کیا بیوی کو زیورات اورحصہ کو شوہرکو واپس کرنا ہوگا؟
میاں اور بیوی کے درمیان طلاق کی وجہ سے جدائی ہوگئی۔ جب شادی ہوئی تھی تو شوہر نے زیورات دئے تھے اور بیوی کا حصہ رکھا تھا۔ اب وہ دونوں علیحدہ ہوگئے ہیں کیا بیوی کو زیورات اورحصہ کو شوہرکو واپس کرنا ہوگا؟
جواب نمبر: 685201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1469=1278/ ب
شوہر نے اپنی بیوی کو زیورات کس طرح پر دیئے تھے، یعنی ہبہ کرکے اس کے قبضہ میں دیدیا تھا یا یہ کہ عاریةً دیا تھا۔ ہبہ کردینے کی صورت میں اب وہ زیورات واپس نہیں لے سکتے۔ اور اگر عاریةً دیئے ہیں تو پھر علاحدگی کے بعد شوہر انھیں واپس لے سکتا ہے۔ بیوی کا حصہ رکھنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کس چیز میں حصہ رکھا تھا؟ سوال واضح کرکے لکھئے اس کے بعد جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک مجلس میں تین طلاقوں کے متعلق ایک سوال کے جواب میں فرمایا ہے کہ ذاکر نائک گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے، میرا سوال ہے کہ کیا ابن تیمیہ بھی گمراہ تھے۔
2167 مناظرطلاق کے بارے
میں ایک سوال کرنا تھا کہ شوہر کسی بات پر بیوی سے شرط لگائے کہ اگر تم یہ کام
کروگی تو تم کو طلاق اور بیوی غلطی سے وہی کام کردیتی ہے تو کیا طلاق واقع ہوجائے
گی؟
(۲) دوسری
بات یہ ہے کہ شوہر بھول جاتا ہے کہ اس نے ایک بار طلاق کی نیت کی تھی یا تین بار،
ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی اگر ایک طلاق واقع ہوئی تو اس کا کیا ازالہ
ہے، اگر تین ہوئیں تو اس کا کیا ازالہ ہے؟ اور کیا شوہر طلاق کی شرط واپس لے سکتا
ہے؟
میرا
نکاح اپنی کزن سے ہوگیا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی میں اس سے تین بار تنہائی میں مل
چکا ہوں۔ کچھ دن پہلے میری اپنی منگیتر سے لڑائی ہوئی میں نے اس کو غصہ میں کہا
اگر تم مجھ سے دوسروں کی وجہ سے لڑتی ہو تو مجھ سے تعلق مت رکھو مگر میرا ارادہ
طلاق کا نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد اس نے فون کیا اور مجھ سے کہا کہ تم مجھ سے تعلق
نہیں رکھنا چاہتے، تو میں نے کہا نہیں ،اس نے تین بار کہا اور میں نے تین بار یہی
جواب دیا۔ مفتی صاحب میرا ارادہ طلاق کا بالکل نہیں تھا۔ مفتی صاحب برائے کرم میری
مدد کریں۔ میں اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔