• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 68002

    عنوان: دو طلاق كے بعد بغیر نكاح بیوی كو ساتھ ركھنا؟

    سوال: شوہر نے دو مختلف مواقع پر اپنی بیوی کو دو طلاق دیدی تھی ،ا س کے بعد شوہر بغیر نکاح کے اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھ رہاہے تو کیا یہ حرام ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 68002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 782-782/B=11/1437

    بیوی کو طلاق دینے کے کتنے دنوں بعد اپنے پاس رکھا عدت کے اندر یا عدت کے بعد؟ اس کی وضاحت فرمائیں، پہلے سوال میں تو آپ نے یہ تحریر فرمایا ہے کہ دو طلاق دینے کے بعد ۹/ سال تک کوئی رابطہ اس کے ساتھ نہ رہا، ان دونوں میں ٹکراوٴ ہے اس کو دُور فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند