• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67729

    عنوان: موبائل پہ ایس ایم ایس کرکے طلاق دے گا تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں ناراض ہو کاکاغذ میں لکھ کر یا موبائل پہ ایس ایم ایس کرکے طلاق دے گا تو کیا طلاق ہوجائے گی؟واضح رہے کہ ایس ایم ایس پہ تین طلاق لکھ کر بھیج دیا تھا ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 67729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1095-1060/H=10/1437 شوہر کو اگر اقرار ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو موبائل فون پر ایس ایم ایس کر کے تین طلاق دیدیں تو اس کا حکم یہ ہے کہ تینوں طلاق واقع ہوکر بیوی حرام ہوگئی شوہر کو حقِّ رجعت اور تجدید نکاح بغیر حلالہٴ شرعیہ کا استحقاق ختم ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند