• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67049

    عنوان: شوہر نے اپنی بیوی کو تحریری طلاق دے کر اس کی ماں کے گھر پر بھیج دیا، ایک خط پنچ کو بھی سپرد کیا۔ کیا طلاق ہوگئی؟

    سوال: مفتی صاحب تاریخ 25/02/2016 کو بیوی اور شوہر کے بیچ کسی بات پر کہا سنی ہوئی۔ 4/03/2016 کو شوہر نے اپنی بیوی کو تحریری طلاق دے کر اس کی ماں کے گھر پر بھیج دیا، ایک خط پنچ کو بھی سپرد کیا۔ (۱) کیا طلاق ہوگئی؟ (۲) واپسی کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 67049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 879-955/L=8/1437 (۱-۲) تحریراً طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ قال في الدر: کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقا (شامی ۴/۴۵۵-۴۵۶ زکریا ) اور چونکہ طلاق نامہ میں واضح طور پر تین طلاق دینا مذکور ہے اس لیے تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور عورت مغلظہ بائنہ ہوکر شوہر پر حرام ہوگئی، اب بدون حلالہٴ شرعیہ دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں ہے، جمہور سلف وخلف کا مسلک یہی ہے، قرآن و حدیث سے بھی یہی ثابت ہے، اس سلسلے میں دارالافتاء سے شائع ایک مدلل فتوی کو منسلک کیا جاتا ہے، اگر مزید تحقیق مطلوب ہو تو عمدة الأثاث في الطلقات الثلاث کا مطالعہ کر لیا جائے۔ اس استفتاء کے ساتھ منسلک فتوی درست نہیں اور نہ ہی اس پر عمل کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند