معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 66839
جواب نمبر: 6683901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 868-842/SD=10/1437 نکاح سے پہلے طلاق کا شرعا کوئی اعتبار نہیں ہے، لہذا اگر کسی نے نکاح سے پہلے کسی لڑکی کو طلاق دیدی، تو اُس طلاق کا شرعا کوئی اعتبار نہیں ہوگا، نکاح کے بعد وہ اُس کی بیوی ہو جائے گی اور اُس کے پاس تین طلاق کا اختیار باقی رہے گا؛ البتہ اگر کوئی تعلیقا طلاق دے، یعنی: مثلا اس طرح کہے: اگر میں فلاں لڑکی سے شادی کروں، تو اسے طلاق، یا کہے: میں جس سے بھی نکاح کروں، اسے طلاق، تو ایسی صورت میں اس طلاق کا اعتبار ہوگا اور نکاح کرتے ہی طلاق واقع ہوجائے گی۔ وإذا أضاف الطلاق إلی النکاح وقع عقیب النکاح مثل أن یقول لامرأة إن تزوجتک فأنت طالق أو کل امرأة أتزوجہا فہي طالق۔ (الہدایة ۲/۳۶۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا حالت حیض میں طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟
2224 مناظرمیں پچاس سال کی شادی شدہ عورت ہوں اسلام پر مکمل یقین رکھتی ہوں۔ میں نے ایک شخص سے 1982میں شادی کی جو کہ دبئی میں نوکری کرتا ہے۔ وہ اٹھارہ مہینوں کے بعد پینتالیس دن کی چھٹی پر آئے اور اس قیام کے دوران میرے ساتھ بہت لاپرواہ رہے۔ وہ وہاں سے میری اور میرے معصوم بچوں کی ضروریات کے لیے پیسہ بھیجنے کے لیے فکرمند بھی نہیں ہیں۔ ایک دن 1987کو دبئی سے ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا: کیوں کہ تم اسلام پر نہیں چلتی ہو اس لیے میں تم کو طلاق دے رہا ہوں۔ اور اس نے یہ جملہ تین مرتبہ دہرایا۔ میں اور میرے والدین نے اس کی طلاق کوقبول کرلیا ہے۔۔۔؟
2381 مناظردو مہینہ پہلے میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہوئی۔ اس کی بیوی اس کو بالکل خوش نہیں رکھتیہے۔ہر دن میرے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے میری امی سے بہت بدتمیزیبھی کی اس کی وجہ سے ہم نے آصف کی بیوی کو مائکے بھیج دیا تاکہ ان کا دماغ ٹھیک ہوجائے اور تمیز آجائے۔ میں صرف اس سے دو سال بڑا ہوں اور میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ساری مصیبت امی پر ہے۔۔۔۔؟؟؟
2915 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی کو غصہ اور ٹینشن کی حالت میں ایک مجلس میں چھ مرتبہ (میں نے طلاق دیدی) کہا۔ کیا اس صورت میں میری بیوی کو شرعی اعتبار سے مکمل طلاق واقع ہوگئی؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تین طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔ برائے کرم شریعت کی روشنی میں مکمل اورمدلل جواب عنایت فرمائیں،عین نوازش ہوگی۔
2357 مناظربراہ کرم، طلاق اور اس کے شرائط کے بارے میں بتائیں۔ کیا ایک وقت میں غصہ سے تین طلاق کہنے پر مکمل طلاق ہوجائے گی؟
4343 مناظر