معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 66510
جواب نمبر: 6651031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1073-1135/L=10/1437
والدین طلاق دینے پر مجبور کریں تو طلاق دیدینا جائز ہے تاہم اگر بلا کسی شرعی وجہ کے ایسا کہیں تو اس میں ان کی اطاعت واجب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پچاس سال کی شادی شدہ عورت ہوں اسلام پر مکمل یقین رکھتی ہوں۔ میں نے ایک شخص سے 1982میں شادی کی جو کہ دبئی میں نوکری کرتا ہے۔ وہ اٹھارہ مہینوں کے بعد پینتالیس دن کی چھٹی پر آئے اور اس قیام کے دوران میرے ساتھ بہت لاپرواہ رہے۔ وہ وہاں سے میری اور میرے معصوم بچوں کی ضروریات کے لیے پیسہ بھیجنے کے لیے فکرمند بھی نہیں ہیں۔ ایک دن 1987کو دبئی سے ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا: کیوں کہ تم اسلام پر نہیں چلتی ہو اس لیے میں تم کو طلاق دے رہا ہوں۔ اور اس نے یہ جملہ تین مرتبہ دہرایا۔ میں اور میرے والدین نے اس کی طلاق کوقبول کرلیا ہے۔۔۔؟
2430 مناظرہم حرمت مصاہرت کے ایک بہت ہی اہم مسئلہ پر فتوی لینا چاہتے ہیں۔یہ واقعہ ایک سال پہلے کناڈا میں پیش آیا۔ اس کی تفصیل حسب ذیل ہے:شیطان کے بہکاوے میں آکرایک شخص نے اپنی لڑکی(عمر پندرہ سال) کا پستان چھودیاجب کہ وہ سورہی تھی۔ جتنی مرتبہ اس نے چھوا وہ کپڑوں یا چادر کے اوپر سے تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ چار سالوں میں چار مرتبہ پیش آیا۔ گزشتہ مرتبہ جب یہ واقعہ پیش آیا تواس کو تیرہ ماہ ہوچکے ہیں۔ اس شخص نے اس کے بعد اپنے گناہ گارانہ عمل کا اعتراف کیا اورقرآن کی قسم لینے کے بعد اللہ کی جانب توبہ کرنے کے لیے متوجہ ہوا ۔اور اب پانچ وقت نماز پڑھ کرکے اور قرآن کی تلاوت کرکے اپنی زندگی کاطرز تبدیل کرلیا ہے۔ بدقسمتی سے حال ہی میں اس کی لڑکی نے اپنی ماں سے یہ بات بتادی ہے۔ کناڈا کے ایک عالم سے رابطہ قائم کرنے کے بعد ان عالم صاحب نے یہ مشورہ دیا اس آدمی کے اس گناہ گارانہ عمل کی وجہ سے حرمت مصاہرت قائم ہوگئی ہے۔اس بنیاد پر عالم صاحب نے شوہر سے ایک کاغذ پر طلاق لکھنے کوکہا جس کوشوہر نے اپنی نیت کے بر خلاف لکھ دیا۔ بعد میں اس آدمی نے دوسرے علماء کرام سے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ جب تک جسم سے براہ راست مس کرناپایا جائے تب تک حرمت مصاحرت قائم نہیں ہوگی۔ کیا ہمیں اوپر مذکور سوال پر فتوی مل سکتا ہے، کیوں کہ اس سے ایک خاندان کی زندگی بچ جائے گی۔ ان کے تین بچے ہیں، ایک سات سال کا لڑکا، دولڑکیاں چودہ اور سولہ سال کی۔
5715 مناظر