• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 66348

    عنوان: میرا تین سال کا ایک بچہ ہے ،میری بیوی آٹھویں مہینے کے حمل سے ہے ، اور میں نے دو مرتبہ طلاق کہا ہے۔

    سوال: میرا تین سال کا ایک بچہ ہے ،میری بیوی آٹھویں مہینے کے حمل سے ہے ، اور میں نے دو مرتبہ طلاق کہا ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 836-836/M=9/1437 آپ (شوہر) نے دو مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق کہا ہے تو آپ کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہوگئی بشرطیکہ اس سے پہلے آپ نے کوئی طلاق نہ دی ہو اور اس صورت میں آپ عدت کے اندر رجوع کرسکتے ہیں یعنی ولادت سے پہلے پہلے دو گواہ کے سامنے زبان سے رجوع کرلیں تو وہ آپ کی زوجیت میں برقرار رہے گی اور آئندہ کسی قسم کی کوئی طلاق نہ دیں ورنہ بیوی مغلظہ بائنہ ہوکر آپ پر حرام ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند