• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 66236

    عنوان: حلالہ کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: حلالہ کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 66236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1027-1052/L=9/1437 مطلقہٴ ثلثہ سے بعد عدت اس شرط پر نکاح کرنا کہ تم سے اس وجہ سے شادی کرتا ہوں تاکہ تجھ کو (شوہر اول کے لیے) حلال کردوں، مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے او راسی حکم میں وہ صورت بھی داخل ہے جبکہ وہ اس پر اجرت لے؛ البتہ اگر ان دو طریقوں کے علاوہ مطلق نکاح کرے اور پھر کبھی بعد دخول بخوشی طلاق دیدے یا یہ کہ دل میں یہ نیت رکھے کہ بعد میں اس کو طلاق دے دوں گا تو اس طرح نکاح کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند