• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 64797

    عنوان: طلاق کے سلسلے میں وسوسہ

    سوال: میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتاہوں ، مجھے اکثر یہ خیال آتاہے کہ کہیں میرے منہ سے طلاق نہ نکل جائے ، میں اس بات کو لے کر اکثر پریشان رہتاہوں، کیا کروں؟کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔

    جواب نمبر: 64797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 663-608/Sn=7/1437 یہ وسوسہ ہے، اس کی طرف بالکل دھیان نہ دیں،دھیان نہ دینا ہی وسوسے کا بہترین علاج ہے، اور ساتھ ساتھ استغفار کی کثرت کریں، ان شاء اللہ یہ خیال آنا بند ہو جائے گا۔ (مستفاد ازمسائلِ تصوف مرتبہ حضر ت اقدس تھانوی (رح) ،ص: ۱۷۸، ط: اتحاد بکڈپو، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند