• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 64656

    عنوان: اگر تم نے میری نافرمانی کی تو میں تمہیں تمہارے گھر چھوڑ دوں گا

    سوال: میرے ایک دوست نے اپنی بیوی سے کہا اگر تم نے میری نافرمانی کی تو میں تمہیں تمہارے گھر چھوڑ دوں گاتو کیا اس سے کوئی فرق پڑتاہے؟ لیکن جب ان سے بات کہی تو اس کے دماغ میں طلاق کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 527-527/Sd=7/1437 صورت مسئولہ میں مذکورہ جملہ بولنے کی وجہ سے نکاح میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، آپ کے دوست کی بیوی بدستور آپ کے دوست کے نکاح میں باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند