• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 64373

    عنوان: طلاق دینے والے کو یاد نہیں مگر ایک عورت تین طلاق کی گواہی دیتی ہے؟

    سوال: سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام باک اللہ فیکم اس مسئلہ میں کہ میاں بیوی میں جھگڑاہوا اور بعد از گالم گلوچ بیوی نے شوہر سے کہا مجھے فیصلہ دیددو۔ اب شوہر کہتا ہے کہ مجھے پتہ نہیں کہ میں نے کتنی طلاقیں دی ہیں شوہر نے واپس آکر ایک عورت جو گواہ تھی سے پوچھا کہ میں نے کتنی طلاقیں دی ہیں تو اس نے بتایا کہ تم نے تین طلاقیں دی ہیں ایک ہی زبان میں ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر کہا طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے ۔نہ نام پکارا نہ پتھر اٹھائے اور ایسے ہی کہہ کر باہر چلا گیا۔ بینوا توجروا۔ سائل مفتی عابد عزیز میانوالی پاکستان

    جواب نمبر: 64373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 678-746/Sn=9/1437 اگر بیوی بھی ”طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے“ سننا بیان کرتی ہے، تو صورتِ مسوٴولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور بیوی حرمتِ غلیظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہو گئی، اورچونکہ جھگڑا بیوی ہی سے ہورہا تھا، وہی مخاطب تھی؛ اس لئے اگر شوہر نے نام نہ بھی لیا ہو پھر بھی طلاق واقع ہوگئی، اب ان کے لئے ایک ساتھ ازدواجی زندگی گزارنا بلا حلالہٴ شرعی قطعا جائز نہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھیں: امداد الفتاوی (۲/۴۰۲، سوال: ۴۸۹، ط: زکریا) وفتاوی دارالعلوم دیوبند، (۹/۱۳۲، سوال: ۱۵۲) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند