• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63455

    عنوان: نیند كی حالت میں طلاق

    سوال: جناب مفتی صاحب، اگر کوی شخص نیند کی حالت میں اپنی بیگم کو طلاق دے اور اس کی بیوی سن لیں جب کہ شوھر کو نیند سے جاگنے پر کچھ یاد نہ ھو تو ایسی صورت میں کیا طلاق ھو جاے گی ؟

    جواب نمبر: 63455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 347-347/M=4/1437-U نائم (سونے والے شخص) کی طلاق واقع نہیں ہوتی کما في الدر المختار: لا یقع طلاق المولی علی امرأة عبدہ․․․ والنائم لانتفاء الإرادة إلخ․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند