• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63426

    عنوان: ایک قاضی نے اردو میں خلع کا مضمون تیار کیا اور اس پر شوھر کے دستخط یہ کہہ کر کرائے کہ اس پر دستخط کردو میں آپ دونوں کو ملادونگا۔جبکہ شوھر اردو نہیں جانتا تھاتو سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں خلع واقع ہوگا یا نہیں ؟

    سوال: ایک قاضی نے اردو میں خلع کا مضمون تیار کیا اور اس پر شوھر کے دستخط یہ کہہ کر کرائے کہ اس پر دستخط کردو میں آپ دونوں کو ملادونگا۔جبکہ شوھر اردو نہیں جانتا تھاتو سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں خلع واقع ہوگا یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 63426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 284-217/D=4/1437-U خلع کے لیے ضروری ہے کہ زوجین میں سے ایک کی طرف خلع کی پیشکش ہو اور دوسرے کی طرف سے اس کی منظوری خواہ زبانی ہو یا تحریری، پس صورت مسئولہ میں یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ تحریر میں کیا لکھا تھا؟ عورت (بیوی) کی طرف سے خلع کی پیشکش تھی یا نہیں؟ نیز شوہر کو دستخط کرتے وقت اس تحریر کا خلع نامہ ہونا یعنی (عورت کی طرف سے خلع کی پیشکش ہونا) معلوم تھا یا نہیں؟ اگر یہ دونوں باتیں نہیں پائی گئیں جیسا کہ سوال کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے تو خلع صحیح نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند