عنوان: آپ کے مطابق لفظ ’ آزاد‘ ،چھوڑدیا، یا میری طرف سے رہا ہو ‘، لفظ صریح ہے ، لیکن بہت سارے مفتیوں سے میں نے پوچھا اور وہ بولتے ہیں کہ یہ الفاظ کنایہ ہیں۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اب میں کس کی بات مانوں؟
سوال: آپ کے مطابق لفظ ’ آزاد‘ ،چھوڑدیا، یا میری طرف سے رہا ہو ‘، لفظ صریح ہے ، لیکن بہت سارے مفتیوں سے میں نے پوچھا اور وہ بولتے ہیں کہ یہ الفاظ کنایہ ہیں۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اب میں کس کی بات مانوں؟یہ ویڈدیکھیں؛
://www.youtube.com/watch?v=n9DjIGvEwN8
https://www.youtube.com/watch?v=q7uIIOSR2GA
اب مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ اگر یہ واقعی صریح ہیں تو ایسے بہت سارے انسان ہوں گے جو اپنی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں، پھر ان کو نہیں پتا اور کیا گناہ ہوگا؟
جواب نمبر: 6330801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 341-340/N=4/1437-U
(۱) اگر آپ ان مفتیان کرام کے مدلل فتاوی ارسال فرمائیں تو بہتر ہوگا۔ انشاء اللہ ان کے دلائل پر مزید غور وفکر کیا جائے گا۔
(۲) ایسی صورت میں راجح قول پر عمل کیا جائے اور ہمارے نزدیک راجح وہ ہے جو آپ نے ہمارے فتاوی میں پڑھا۔
(۳) جن کو صحیح بات معلوم نہیں، انھیں صحیح بات بتادی جائے تاکہ وہ بھی راجح قول کے مطابق عمل کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند