• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63303

    عنوان: میری شادی کوچار سال ہوگئے ، اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں اور وہ بھی ،کبھی جھگڑا نہیں ہوتا، ابھی چار دن پہلے کی بات ہے کہ ہم باتیں کررہے تھے، کوئی جھگڑا لڑائی ہماری نہیں تھی، میں نے شوہر کو بولا ، اب اتنی باتیں کرتے ہیں چار سال بعد ،کیا ہوگیا؟ اس نے بولا: ”میں تمھیں چھوڑدیتا ہوں“ اور بہن وغیرہ سے بات کرلو۔ میں پریشان ہوگئی کہ اس نے مجھے طلاق تو نہیں دیدی، جب اس سے پوچھا ، بولتاہے ، میری کوئی نیت نہیں تھی، وہ قرآن مجیدپر بھی ہاتھ رکھ کے بول سکتاہے کہ اس نے ایسے ہی کہا کہ جاؤ ، بہنوں سے بات کرلو۔ اب مجھے شک پڑا ہوا ہے کہ مجھے طلاق تو نہیں ہوئی؟نہ ہی میں نے اس کو بولا تھا ، مجھے چھوڑو، نہ ہی جھگڑا ہوا تھا۔

    سوال: میری شادی کوچار سال ہوگئے ، اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں اور وہ بھی ،کبھی جھگڑا نہیں ہوتا، ابھی چار دن پہلے کی بات ہے کہ ہم باتیں کررہے تھے، کوئی جھگڑا لڑائی ہماری نہیں تھی، میں نے شوہر کو بولا ، اب اتنی باتیں کرتے ہیں چار سال بعد ،کیا ہوگیا؟ اس نے بولا: ”میں تمھیں چھوڑدیتا ہوں“ اور بہن وغیرہ سے بات کرلو۔ میں پریشان ہوگئی کہ اس نے مجھے طلاق تو نہیں دیدی، جب اس سے پوچھا ، بولتاہے ، میری کوئی نیت نہیں تھی، وہ قرآن مجیدپر بھی ہاتھ رکھ کے بول سکتاہے کہ اس نے ایسے ہی کہا کہ جاؤ ، بہنوں سے بات کرلو۔ اب مجھے شک پڑا ہوا ہے کہ مجھے طلاق تو نہیں ہوئی؟نہ ہی میں نے اس کو بولا تھا ، مجھے چھوڑو، نہ ہی جھگڑا ہوا تھا۔ آپ ، براہ کرم، بتائیں کہ کیا ہے؟ کیاکچھ ہوا؟اگر ہوا تو کیا کریں؟ یاد رہے ، میرے شوہر مجھے بولتے ہیں کہ مجھے ،کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ دعا میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 63303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 340-339/N=4/1437-U (۱، ۲): آپ نے شروع سوال میں لکھا: شوہر نے کہا کہ ”میں تمھیں چھوڑدیتا ہوں اور بہن وغیرہ سے بات کرلو“ جب کہ آگے آپ نے یہ لکھا: شوہر قرآن مجید پر بھی ہاتھ رکھ کر بول سکتا ہے کہ اس نے ایسے ہی کہا کہ ”جاوٴ، بہنوں سے بات کرلو“ ، اس میں چھوڑنے کا لفظ نہیں ہے، براہ کرم صورت مسئولہ میں چھوڑ نے کے متعلق شوہر نے جو الفاظ کہے، وہ صحیح طور پر لکھ کر سوال کریں، نیز ”چھوڑدیتا ہوں“ کا مطلب: فی الحال چھوڑنا ہے یا چھوڑنے کے ارادہ کا اظہار ہے ؟ نیز بہن وغیرہ سے بات کرنے کے لیے جو کہا، اس سے اس کی مراد کیا تھی ؟ کس سلسلہ میں وہ بات کرنے کے لیے کہہ رہا تھا؟ پوری وضاحت کے ساتھ سوال کریں، اس کے بعد انشاء اللہ آپ کے اصل سوال کا جواب تحریر کیا جائے گا۔ (۳): اللہ تعالی آپ کے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی عنایت فرمائیں اور ہم سب کو ہر خیر وبھلائی مرحمت فرمائیں اور ہر شر وفتنہ سے ہم سب کی؛ بلکہ ہر مسلمان کی حفاظت فرمائیں، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند