• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63286

    عنوان: اگر اس نے آئندہ وہ کام کیا تو وہ مجھ پر طلاق ہوگی

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ 2013میں میں نے اپنی بیوی کو ایک کام سے منع کیا ، لیکن وہ وہی کرتی رہتی ہے، میں نے اسے کہا کہ اگر اس نے آئندہ وہ کام کیا تو وہ مجھ پر طلاق ہوگی ، چند دن بعداس نے وہی کام دہرایا ، میں نے اسے یاد دلایا کہ میں نے تمہیں اس کام سے منع کیا ہے اور کہا کہ اگر تم نے یہ کام کیا تو تم مجھ پر طلاق ہوگی ، لیکن اس نے وہی کام دوبارہ بلکہ کئی کئی بار پھر کیا اور مجھ سے کہا کہ ہاں میں نے کیا ہے ، اور دوبارہ بھی کروں گی ، میں نے اپنی بیوی سے قطع تعلق کرلیا اور اسے بتلادیا کہ اب تمہارا اور میرا کوئی رشتہ نہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 324-276/Sn=4/1437-U صورت مسئولہ میں اگر آپ نے پہلے مرتبہ صرف یہی جملہ ․․․ ”اگر اس نے آئندہ․․․ تو وہ مجھ پر طلاق ہوگی“ کہا، ”طلاق ہوگی“ کے ساتھ کوئی عدد مثلاً دو یا تین یا کوئی شدت کا لفظ مثلاً ”بائن“ وغیرہ کا اضافہ نہیں کیا تو آپ کی بیوی نے پہلی بار جب ممنوعہ کام کرلیا تھا اسی وقت ایک طلاق رجعی پڑگئی، اگر ابھی عدت پوری نہیں ہوئی تو آپ رجعت کرسکتے ہیں، عدت پوری ہونے کے بعد وہ ”بائنہ“ ہوجائے گی، پھر رجعت کی گنجائش نہ ہوگی، درمختار میں ہے: وفیہا کلہا تنحلّ أي تبطل الیمین ببطلان التعلیق إذا وجد الشرط مرّة إلخ (درمختار مع الشامي: ۴/ ۶۰۴، باب التعلیق، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند