• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63088

    عنوان: بیوی کو پہلی طلاق دینے کاحکم کس کس حکم پر ہوا ہے ؟

    سوال: بیوی کو پہلی طلاق دینے کاحکم کس کس حکم پر ہوا ہے ؟

    جواب نمبر: 63088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 283-000/L=3/1437-U مقصد سوال واضح نہیں ہے، اگر آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ بیوی کو کن وجوہ کی بنا پر طلاق دی جاسکتی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیوی کو بلاوجہ طلاق دینا مناسب نہیں، اللہ رب العزت کے نزدیک طلاق مباح چیزوں میں سے سب سے زیادہ مبغوض ہے، البتہ کبھی ایسا ہوجاتا ہے کہ زوجین کے درمیان بعض وجوہ (مثلاً: میاں بیوی میں سے کسی ایک کی بداخلاقی یا حماقت، تنگی معاش، عورت کی بدزبانی، زوجین میں سے دونوں یا کسی کا ایک کا فسق وفجور میں مبتلا ہونا وغیرہ) کی بنا پر بسا اوقات زوجین کا ایک ساتھ رہنا دشوار ہوجاتا ہے اور اللہ رب العزت کے قائم کردہ حدود پر برقرار رہنا مشکل ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں طلاق دے کر بیوی کو اپنی زوجیت سے نکالنے کی گنجائش ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند