• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62944

    عنوان: اگر لڑکے نے طلاق کے کاغذ پر دستخط کردیا ، لیکن لڑکی سامنے موجود نہیں تھی تو کیا طلاق ہوجائے گی؟ جزاک اللہ خیر

    سوال: اگر لڑکے نے طلاق کے کاغذ پر دستخط کردیا ، لیکن لڑکی سامنے موجود نہیں تھی تو کیا طلاق ہوجائے گی؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 62944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 183-144/D=3/1437-U جس کا غذ پر طلاق دینے کی بات لکھی ہے اسے پڑھ کر یا لڑکے کہنے ہی سے لکھے گئے ہوں تو دستخط کردینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، طلاق دیتے وقت یا لکھتے وقت، یا تحریر پر دستخط کرتے وقت لڑکی کا سامنے موجود ہونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند