• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62929

    عنوان: کیا دوران حمل تین طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: کیا دوران حمل تین طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 62929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 195-170/Sn=3/1437-U جی ہاں! حالت حمل میں بھی بیوی کو اگر شوہر تین طلاق دیدے تو تینوں طلاق واقع ہوجاتی ہیں اور وضع حمل کے بعد بیوی کی عدت پوری ہوجاتی ہے، اس کے بعد وہ اپنے نفس کی مختار ہے کہ طلاق دینے والے شوہر کے علاوہ جس سے چاہے اپنا عقد کرلے، قرآن کریم میں ہے: وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ (الطلاق: ۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند