• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62747

    عنوان: کچھ ناگزیر وجوہات کے بنا پر میں نے طلاق دیدی تحریری شکل میں اور اسے پوسٹ کردیا اور پھر ایک اپریل کو طلاق دیدی تحریری شکل میں اور اس کے بعد آٹھ مہینے بعد رابطہ ہوا ۔ میں یہ وپو چھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ تین طلاق ہوگئی یا دو ہوئی؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میں نے اپنی بیوی کو جون 2014میں ایک طلاق دی تھی اور پھر اسی دن ہمارا رجوع ہوگیا اور ہم اکٹھے رہنے لگے ، پھر فروری 2015میں کچھ ناگزیر وجوہات کے بنا پر میں نے طلاق دیدی تحریری شکل میں اور اسے پوسٹ کردیا اور پھر ایک اپریل کو طلاق دیدی تحریری شکل میں اور اس کے بعد آٹھ مہینے بعد رابطہ ہوا ۔ میں یہ وپو چھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ تین طلاق ہوگئی یا دو ہوئی؟ اور اگر ہم ملنا چاہیں تو اس میں کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 62747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 157-157/B=3/1437-U صورت مذکورہ میں یکے بعد دیگرے آپ نے اپنی بیوی کو تین مرتبہ طلاق دی، لہٰذا تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں، پہلی طلاق دینے کے بعد جو رجوع کیا تو اس کی وجہ سے پہلی طلاق ختم نہ ہوئی وہ شمار ہوگی، اب بیوی آپ کے لیے حرام ہوگئی، اب حلالہ شرعی کے علاوہ اور کوئی صورت دوبارہ بیوی کو رکھنے کی نہیں ہے۔دوسری طلاق کے بعد یکم اپریل ۲۰۱۵ء تک تین حیض مکمل گذرگئے ہوں تو سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند