• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62314

    عنوان: کچھ دن پہلے میری بیگم اور بھائی کی کسی بات پر لڑائی ہوگی تو میں نے اپنی امی کو کہا کہ میں نے اسے نہیں رکھنا ، وہ اپنے امی ابو کے گھر جاکے رہے ، یا پھر اسے مکان کرایہ لے کر دو ، یہ وہیں رہے ، یہاں ان کا گذارا نہیں ہوسکتاہے؟تو کیا اس سے طلاق ہوگئی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ دن پہلے میری بیگم اور بھائی کی کسی بات پر لڑائی ہوگی تو میں نے اپنی امی کو کہا کہ میں نے اسے نہیں رکھنا ، وہ اپنے امی ابو کے گھر جاکے رہے ، یا پھر اسے مکان کرایہ لے کر دو ، یہ وہیں رہے ، یہاں ان کا گذارا نہیں ہوسکتاہے؟تو کیا اس سے طلاق ہوگئی؟

    جواب نمبر: 62314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 272-272/B=3/1437-U جو جملہ آپ نے فرمایا ہے یہ ایقاعِ طلاق کا جملہ نہیں ہے، ان جملوں سے کوئی طلاق واقع نہ ہوئی، آپ کا نکاح آپ کی بیگم کے ساتھ بدستور باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند