• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61830

    عنوان: بابت وقوع طلاق

    سوال: ایک شادی شدہ عورت نے طلاق کے بغیر ایک مرد سے نکاح کرلیا.ایک عرصہ کے بعد جب شوھر کو معلوم ھوااور عورت نے طلاق کا مطالبہ کیا تو اس کے شوھر نے کہا کہ جب تم نے نکاح کر لیا ھے تو طلاق بھی ھو گئی ہے ۔تو شوھر کے اس جملہ سے کیاطلاق ھوگئی؟کیا اس کو اقرار طلاق مانا جاے گا؟ جس مرد سے عورت نے نکاح کر لیا تھا اس سے اولاد بھی ھوگئی ھے ، نیز شوھر عرصہ طویل سے غائب والا پتہ ھے ۔براہ کرم رہنمای فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1208-1200/H=12/1436-U صورت مسئولہ میں یہ معاملہ دارالافتاء سے حل نہ ہوگا، محکمہٴ شرعیہ ممبئی میں اس کو مرافعہ کردیں وہاں سے تمام امور کی تحقیق شرعی کرکے جو فیصلہ نافذ کردیا جائے اس کے مطابق عمل کریں، محکمہٴ شرعیہ ممبئی کا پتہ معلوم کرنے کے لیے دفتر جمعیة علمائے ہند آئی ٹی یو بہادر شاہ ظفرمارگ نئی نئی دلی میں حضرت مولانا معز الدین صاحب سے معلومات کرلیں وہ ان شاء اللہ پوری رہنمائی فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند