عنوان: امی لڑائی کے وقت مسلسل کہتی کہ مجھے طلاق دو
سوال: امی لڑائی کے وقت مسلسل کہتی کہ مجھے طلاق دو ، مجھے طلاق دو ، دیتے کیوں نہیں مجھے طلاق دو ، مجھے طلاق دو۔ 2014میں لڑائی جھگڑوں میں شدت آگئی اور چھ اگست 2015کو امی نے لڑتے وقت پھر کہا کہ ، دو مجھ طلاق، مجھے طلاق چاہئے، دو مجھے طلاق ، اس پر میرے ابو شدید غصے کی حالت میں یہ الفاظ یہ کہے:” دی تم کو طلاق، دی تم کو طلاق، دی تم کو طلاق۔ قارر حفیظ محمد داؤد نے تصدیق کی کہ میرے امی ابو پر کسی نے اثرات ، تعویذات وغیرہ کروائے ہیں جس کی وجہ سے میری امی ابو کے درمیان ہمیشہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے، اور طلاق بھی انہیں تعویذات ، اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، ہمارے پورے گھر پہ کسی نے تعویذات ، جادو کروایا ہے۔ میری شادی بھی پانچ مہینے کے بعد ٹوٹ گئی ، جادو تعویذ کی وجہ سے ۔ امی ابو دونوں پر تعویذات ، اثرات ، جادو کا اثر تھا، دونوں کا غصہ انتہا کا ہوتا تھا، امی نے جادو کے اثر کی وجہ سے طلاق مانگی اور ابو نے تعویذات ، اثرات ، جادو کے اثر کی وجہ سے طلاق دی، تعویذات ، اثرات ، جادو کے اثر سے دی گئی طلاق کے بارے میں فتوی دیں۔
جواب نمبر: 6166601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1274-1270/H=12/1436-U
(۱) صورت مسئولہ میں تین طلاق واقع ہوگئیں۔
(۲) اول تو یہی شرعی اعتبار سے ثابت نہیں کہ طلاق جادو کے اثر سے دی ہے پھر یہ کہ اگر اثر تھا تو وہ کس درجہ میں تھا؟ نیز قاری حفیظ محمد داوٴد سے ہم واقف نہیں، معلوم نہیں کہ کن الفاظ میں کس طرح تصدیق کی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ یہ معاملہ کوئٹہ کے مفتیان حضرات کے سامنے پیش کردیں، وہ حضرات آپ کے امی ابو کو بلاکر بیان لے لیں گے، نیز ضرورت سمجھیں گے تو قاری حفیظ محمد داوٴد صاحب کا بھی بیان لے لیں گے، اس کے بعد حکم شرعی بتلادیں گے، جو کچھ وہ حضرات بتلادیں اس کے مطابق عمل کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند