• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61547

    عنوان: طلاق دیئے بغیر محض دور رہنے اور نان ونفقہ اداء نہ کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی

    سوال: میری شادی کو ۱۶ سال ہوگیا ہے، دو لڑکا اور دو لڑکی پیدا ہوئی ہے، میرا شوہر مولوی ہے ، آج سے چار سال پہلے ہم دونوں میں بات بڑھ گئی ، میرے شوہر نے اپنے تمام سامان بٹور کر چلے گئے ، اس چار سال میں انہوں نے نہ مجھے نفقہ دیا اور نہ بچوں کی ضروریات پوری کی، کچھ لوگ میرے شوہر سے مل کر آپس میں جڑنے کو کہا تو میرے شوہر نے بتایا کہ چھ مہینے تک میں نے کچھ نہیں دیا ، اس لیے ہم دونوں کو طلاق ہوچکی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟کیا ہم دونوں کی جدائیگی ہوگئی ہے؟چار سال سے ہ مجھے کچھ دیا ہے نہ اولاد کو دیا ہے۔

    جواب نمبر: 61547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1290-1027/D=12/1436-U طلاق دیئے بغیر محض دور رہنے اور نان ونفقہ اداء نہ کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، وقوعِ طلاق کے لیے صراحةً یا کنایةً طلاق دینا ضروری ہے، تاہم ان ایام کا نفقہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر گناہ گار ہوگا، لوگوں کو چاہیے کہ شوہر کو سمجھاکر ان کے مابین دوری ختم کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند