• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61152

    عنوان: زید نے کہا کہ اگر اس کا نکاح فاطمہ کے علاوہ کسی اور سے کیا گیا تو اس کو تین طلاق ، اس کے بعد فاطمہ کا نکاح کسی اور شخص کے ساتھ کردیا گیا یا فاطمہ کا انتقال ہوگیا ، ایسی صورت میں کیا زید کا نکاح کسی دوسری لڑکی سے کیا جاسکتاہے؟

    سوال: زید نے کہا کہ اگر اس کا نکاح فاطمہ کے علاوہ کسی اور سے کیا گیا تو اس کو تین طلاق ، اس کے بعد فاطمہ کا نکاح کسی اور شخص کے ساتھ کردیا گیا یا فاطمہ کا انتقال ہوگیا ، ایسی صورت میں کیا زید کا نکاح کسی دوسری لڑکی سے کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 61152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-151/B=3/1437-U فاطمہ کی حیات میں اگر زید کا نکاح کسی اور کے ساتھ ہوا تو اس کو تین طلاق ہودجائے گی، اور فاطمہ کے مرجانے کے بعد زید کا نکاح کسی اور کے ساتھ ہوا تو پھر اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، کیونکہ فاطمہ اب محل نکاح نہ رہی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند