• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 61000

    عنوان: اگر کوئی شخص فون میں تین طلاق دے تو کیا طلاق ہو گئی ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے اگر کوئی شخص فون میں تین طلاق دے تو کیا طلاق ہو گئی ؟اور اگر وہ یہ کہے کہ میں اھل حدیث ہوں اسلے میں رجوع کرتا ہوں میں نے یہ مسئلہ پڑھا ہے کہ ایک مجلس میں تین طلاق ایک ہی ہوتی ہے کیا اس سورت میں طلاق ہوگئی؟

    جواب نمبر: 61000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 647-647/Sd=11/1436-U
    فون پر طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگر کوئی شخص فون پر تین طلاق دیدے تو تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی اور تین طلاق دینے کے بعد رجوع کرنے کا اختیار ختم ہوجاتا ہے، آپ نے جو پڑھا ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاق ایک ہی ہوتی ہے، یہ صحیح نہیں ہے، جمہور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم تابعین، تبع تابعین اور ائمہ اربعہ کا اس پر اتفاق ہے کہ ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں تین ہی واقع ہوتی ہیں، یہ حکم کتاب وسنت، اجماع اور قیاس چاروں شرعی دلیلوں سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند