• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 608036

    عنوان:

    اپنے شوہر کو کافر بولنے سے شادی ٹوٹ جائے گا کیا ؟

    سوال:

    سوال : بیوی اپنی شوہر کو مذاق سے یا بنا مذاق سے کافر گالی دینے سے یا بات چیت کرتے وقت کافر بولنے سے شادی ٹوٹ جائے گی کیا؟

    جواب نمبر: 608036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 477-376/M=05/1443

     بیوی کا شوہر کو کافر کہنا یہ بہت سخت بات ہے، مذاق میں بھی نہیں کہنا چاہئے چہ جائے کہ سنجیدگی میں کہا جائے، اس سے شادی ٹوٹنے کا حکم اگرچہ نہیں ہے لیکن ایسا کہنا ناجائز، حرام اور گناہ ہے اور دین و ایمان کے لیے خطرناک ہے، بیوی کو شوہر سے معافی مانگنی چاہئے اور سچی توبہ کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند