معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 607833
سوال : میرے نکاح کی تاریخ 06۔اگست۔2021 ہے جب کہ میری بیوی نے اپنے پہلے والے شوہر سے خلع لیا تھا اس کی تاریخ یہ ہے 26۔جون۔2021 ان کے شو ہر سے 2 سال جدا رہنے کے بعد خلع لیا تھا پھر مجھ سے نکاح ہوا۔ سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح ہوگیا ؟ کیا اس کی عدد ابھی باقی رہ گئی؟ قرآن و حدیث میں ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔ اللّٰہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
جواب نمبر: 607833
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 495-389/B=04/1443
خلع کے بعد عدت گزارنا ضروری ہے۔ عورت نے 26 جون کو خلع لیا ہے پھر دو ماہ بعد 6 اگست کو آپ سے نکاح کرلیا تو اس کا مطلب اگر اس نے تین حیض مکمل کیے بغیر نکاح کیا ہے تو یہ نکاح صحیح نہیں ہوا ہے۔ خلع کے بعد عورت کے لیے مکمل تین حیض کا آنا ضروری ہے آپ نے تین حیض آنے سے پہلے ہی یعنی عدت کے اندر ہی نکاح کرلیا ہے آپ کو دوبارہ صحیح نکاح کرلینا چاہئے اور جو گناہ ہوا ہے اس کے لیے توبہ واستغفار کرلینا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند