• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 60690

    عنوان: میری بیوی نے تین سال پہلے خلع پولیس اٹیشن میں مانگا، میں نے اسکو قبول کیا، تین سال بعد میں نے تین طلاق دیدی اور وکیل کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا، کیا خلع اور طلاق دونوں واقع ہوگئی؟

    سوال: میری بیوی نے تین سال پہلے خلع پولیس اٹیشن میں مانگا، میں نے اسکو قبول کیا، تین سال بعد میں نے تین طلاق دیدی اور وکیل کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا، کیا خلع اور طلاق دونوں واقع ہوگئی؟

    جواب نمبر: 60690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 858-849/N=10/1436-U جب آپ نے تین سال پہلے پولس اسٹیشن میں بیوی کے مطالبہ پر اس کا خلع منظور کرلیا تھا تو اب تین سال کے بعد تین طلاق دینے کی کیا ضرورت پیش آئی جب کہ وہ آپ کی بیوی بھی نہیں رہی؟ کیا آپ نے خلع کے بعد باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرلیا تھا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی؟ جو بھی وجہ ہو تحریر فرمائیں، اس کے بعد ان شاء اللہ آپ کے اصل سوال کا جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند