• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 606690

    عنوان:

    تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی کے ساتھ رہنے والے کے جنازے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر تین طلاق ہونے کے بعد مرد اور عورت شوہر بیوی کی طرح مستقل طور پر ساتھ رہتے ہیں اور ہمبستری کرتے ہیں جب کہ وہ دونوں مرد اور عورت حنفی مسلک کو مانتے ہیں اور اُن کو اِس بات کا بھی علم ہے کہ اِن کا ایسے ساتھ رہنا جائز نہیں تو کیا ایسی صورت میں یہ مرد اور عورت کافر ہیں اور اگر اِن میں سے کسی کی وفات ہوجاتی ہے تو کیا ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 606690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 216-178/B=03/1443

     صورت مذکورہ میں وہ دونوں مرد اور عورت کافر نہیں ہوئے؛ البتہ گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے وہ فاسق ہوئے۔ فاسق و فاجر مسلمان مرجائے تو اس کی نماز جنازہ مسلمان لوگ پڑھیں گے۔ حدیث میں آیا ہے صلوا علی کل بر وفاجر یعنی نماز جنازہ ہر نیک و فاجر آدمی کی پڑھو، ہاں جو کافر ہو اس کی نماز جنازہ جائز نہیں۔ اور جو شخص کافر نہیں صرف گنہگار اور فاسق و فاجر ہے اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند