• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 606489

    عنوان:

    مشروط طلاق کی شرط ختم کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    شوہر نے بیوی سے کہااگر تم نے میری مان اور بہن کا مذاق اڑایا تو تم میری طرف سے طلاق ہو ۔بیوی نے ابھی تک وہ کام نہین کیا ۔لیکن شوہر ابھی یہ شرط ختم کرنا چاہے تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟۔براے کرام رہنمائِی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 204-137/D=02/1443

     تعلیق شرعاً صحیح ہوگئی۔ بیوی اگر شوہر کی ماں بہن کا مذاق اڑائے گی تو اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی، شوہر اب اس شرط کو ختم نہیں کرسکتا؛ البتہ شرط پائے جانے کے بعد طلاق رجعی پڑجانے کی صورت میں شوہر عدت کے اندر طلاق سے رجوع کرسکتا ہے۔ زبان سے کہہ دے میں نے رجوع کیا، نکاح بدستور قائم اور باقی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند