• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 605896

    عنوان:

    ایک لڑکے سے بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا‏، دوسری جگہ نکاح کرنے کے لیے کیا طلاق حاصل کرنا ضروری ہے؟

    سوال:

    جناب میرا سوال ہیں کی" کوئی لڑکا لڑکی فون پر بات کرتے ہوں اور پوری طرح بالغ اور ہوش وا ہوش میں ہوتے ہوئے اللہ کو حاضر ناظرگواہ مان کر اگر فون پر نکاح کر لیتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کو شوہر اور بیوی تسلیم کرکے رہنے لگتے ہیں، تو کیا یہ جائز ہے؟ اور آگے اگر لڑکی پھر سے کسی دوے مرد سے بنا پہلے سے طلاق لیے نکاح کرتی ہے تو کیا یہ نکاح جائز ہو جائیگا؟

    جواب نمبر: 605896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 24-21/B=02/1443

     اس طرح فون پر نکاح منعقد اور صحیح نہیں ہوتا ہے۔ دو مسلمان کا گواہ ہونا شرط ہے، بغیر اس کے نکاح صحیح نہیں ہوتا ہے۔ چونکہ یہ نکاح صحیح نہیں ہوا تو آئندہ لڑکی کسی مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔ طلاق لینے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند