• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 60549

    عنوان: کیا طلاق کے بعد حلالہ کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا طلاق کے بعد حلالہ کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 60549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1012-1012/M=11/1436-U اگر شوہر، بیوی کو تین طلاق دیدے اس کے بعد ندامت ہو اور دونوں دوبارہ میاں بیوی بن کر رہنا چاہیں تو حلالہ شرعی کے بغیر دونوں ساتھ نہیں رہ سکتے، اگر حلالہ مشروط نہ ہو تو بلاکراہت جائز ہے اور مشروط نہ کا مطلب یہ ہے کہ زوجِ ثانی سے چھوڑنے کی شرط لگاکر نکاح نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند