• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 603906

    عنوان:

    طلاق سوچتے ہوئے زبان کے حرکت کرنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال۔۱۔حضرت میرے پاس ایک سوال آیاہے کہ کوئی شخص یہ سوچ رہا تھاکہ طلاق ہوا یانہیں اسی درمیان صرف زبان سے حرکت ہواکہ طلاق دیدیا آواز نہیں نکلا نہ ہی خود سنا نہ دوسرا کو سنا کیا طلاق ہوگی یا نہیں رہنما فرمادیں۔

    سوال۔۲۔صرف زبان سے حرکت ہوا کہ طلاق دیدیا آوازنہیں نکلا نہ ہی خود سنا نہ دوسرا کو سنا کیا طلاق ہوگی یا نہیں؟ اگر ہوگئی تو کتنی ہوگی؟ دوبارہ اپنے نکاح میں رکھنے کا کوئی راستہ ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:689-733/sd=1/1443

     (۱،۲) صورت مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، محض زبان کے حرکت کرنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند