• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 603722

    عنوان:

    شادی شدہ عورت كا جادو كروانا ؟

    سوال:

    حضرت میراسوال یہ ہے کے کیا شادی شدہ عورت غیرمسلم (شیعہ یا ہندو) سے جادو کرواتی ہے تواس کا نکاح برقرار رہ سکتاہے آیا اس عورت کوعلم بھی ہے کے جادوکرواناحرام اور کفرہے ؟ شریعت کی روسے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 632-491/D=08/1442

     جادو کرنا کروانا اور اس غرض سے غیر مسلم (شیعہ یا ہندو) کے پاس جانا گناہ کبیرہ قریب بکفر ہے اور اگر زبان سے کوئی کفریہ کلمہ کہنے اور ادا کرنے کی نوبت آتی ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔

    قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من اقتبس بابا من علم النجوم لغیر ما ذکر اللہ، فقد اقتبس شعبة من السحر، المنجم کاہن، والکاہن ساحر، والساحر کافر۔ رواہ رزین (مشکاة: ص: 394)۔

    -------------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ محض شبہ کی بنا پر کسی پر جادو کروانے کا اندیشہ کرنا درست نہیں۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند