• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 602348

    عنوان:

    صرف نكاح كرلینے سے كیا قسم پوری ہوجائے گی؟

    سوال:

    میں نے قسم کھائی ہے کہ میں جب شادی کروں میری بیوی کو تین طلاقیں تو اب میرے لیے نکاح کا کیا حیلہ ہو گا؟کیا میرا کسی ایسی متعلقہ قریبی عورت سے نکاح کرنا جس کے ساتھ ازداواجی تعلق قائم رکھنا مقصود نہ ہو اس سے نکاح کرنے پہ قسم پوری ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 602348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:445-315/sd=6/1442

     جی ہاں! صورت مسئولہ میں اگر آپ قریبی عورتوں میں سے کسی ایسی عورت سے شرعی طریقے پر نکاح کرلیں جس سے نکاح کرکے ساتھ رہنا مقصود نہ ہو تو آپ کی قسم پوری ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند