• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 600154

    عنوان:

    عدت گذارنے كے لیے شوہر سے علیحدہ دوسرے فلور میں رہائش اختیار كرنا؟

    سوال:

    میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور میرے ساتھ 4بچوں کا ساتھ ہیں، سب سے بڑے بچے کی عمر 11سال ہے اور سب سے چھوٹا بچہ7سال کا ہے ، میرے شوہرکا جو گھر ہے Ground 1ہے اور دونو ں فلور کے مرکزی راستے جدا ہے جن کے واش روم، بارورچی خانے اور غسل خانہ سب الگ الگ ہیں، دونوں فلور میں کہیں سے بھی بے پردگی کی کوئی گنجائش نہیں، کیا اس صورت میں شوہر کے طلاق دینے کے بعد میں اس گھر کے شوہر سے علیحدہ فلور میں عدت کے ایام اور مستقل رہائش اختیار کرسکتی ہوں اس پر میری شرعی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 103-100/B=02/1442

     دونوں فلور مکانِ واحد کے حکم میں ہیں، اگر دونوں شوہر ہی کے ہیں اگر دونوں میں رہائش پہلے سے ہو۔ اس لئے شوہر والے فلور سے دوسرے فلور میں بھی عدت کے ایام گذار سکتی ہیں، اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کرسکتی ہیں۔ اور اگر دوسرے فلور میں رہائش نہ رہی ہو تو عدت کے اندر اس میں نہ جانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند