• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 59548

    عنوان: میں نے اپنی بیوی کو شدید غصہ میں طلاق دیدی ہے، طلاق، طلاق، طلاق تو کیا طلاق واقع ہوگئی؟ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور اب میں اس کو گھر لانا چاہتاہوں تو شریعت کا حکم ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیوی کو شدید غصہ میں طلاق دیدی ہے، طلاق، طلاق، طلاق تو کیا طلاق واقع ہوگئی؟ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور اب میں اس کو گھر لانا چاہتاہوں تو شریعت کا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 59548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 806-806/M=8/1436-U اگر بیوی مدخولہ ہے تو اس پر تینوں طلاقیں پڑگئیں اور زوجین کا رشتہ بالکلیہ ختم ہوگیا، عدت کے بعد مطلقہ بیوی آزاد ہے، آپ کے علاوہ جس مرد سے چاہے نکاح ثانی کرسکتی ہے، اب آپ دونوں کا باہم نکاح حلالہ شرعی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ فَإِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ (البقرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند